شرجیل خان کے کیرئیر کو برباد کرنےکا ذمہ دار بس یہ ایک بندہ ہے , محمد عامر نے حیران کن انکشاف کر دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین ہٹر شرجیل خان بہترین پرفارمنس کے باوجود بھی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ بھر پور احتجاج اور شرجیل کی ٹیم میں واپسی پر آواز اٹھانے کے باوجود بھی انھیں قومی ٹیم مین شامل نہیں کیا جا رہا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر نے

شرجیل خان کے کیریئر کو خراب کرنے کا ذمہ دار چیف سلیکٹر محمد وسیم کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ شرجیل ہمیشہ ہی بے قصور رہا ہے اور پاکستان کے لیے اس کی یادگار پرفارمنس رہی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کا کیریئر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے تباہ و برباد کیا ہے اپنی انا کو قائم رکھنے کے لیے انہوں نے شرجیل جیسے اِن فارم کھلاڑی کو

اسکواڈ میں کبھی شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بورڈ کو ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کا کیریئر بگاڑنا اچھی طرح سے آتا ہے، شرجیل کا ریکارڈ آسٹریلیا میں بہت اچھا ہے اسکو موقع ملنا چاہئے تھا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *