پاکستان کے پاس ایک اور شاہکار کھلاڑی آ گیا ، آئی سی سی بھی دیوانا ہو گیا

پاکستان کے پاس ایک اور شاہکار کھلاڑی آ گیا ، آئی سی سی بھی دیوانا ہو گیا۔۔

اس وقت انڈر نائیٹین کرکٹ ورلڈ کپ جاری ہے ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے میچ کھیلا گیا ، جس میں پاکستان نے سری لنکا کو بری طرح شکست سے دوچار کر دیا ، اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست دوچار کردیا اور پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔ لیکن پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے کیلئے کل سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا ، جس میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور 366 رنز سکور کیے ۔ اور سری لنکا کو بھاری رنز سے شکست دے دی۔اس میچ میں ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر قاسم اکرم نے انڈر نائیٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ، قاسم اکرم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر 135 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی ، اس کے علاوہ قاسم اکرم نے دھماکے دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہو 10 اوور میں 37 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا ، آئی سی سی نے قاسم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ، قاسم اکرم انڈر نائیٹین ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے بلے بازی بن گئے ہیں ، جنہوں نے میچ میں ایک سنچری بھی سکور کی اور اس کے ساتھ پانچ کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے انڈر نائیٹین ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *