’’ اگر وزیراعظم ملاقات کیلئے بلائیں گے تو ہم۔۔‘‘ جہانگیر ترین گروپ کے رکن نے بیان جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کے 6 ارکان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے ترین گروپ کو بزدار بطور وزیراعلیٰ پنجاب قابلِ قبول نہیں، وزیراعظم سے کوئی اختلاف نہیں، وہ بُلائیں گے تو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے ، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علیم خان ترین گروپ میں آئے ہیں ، ابھی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *