صرف دنیا کا واحد یہ پاکستانی باولر میرا ریکارڈ توڑسکتا ہے۔۔ اگر یہ میرے دور میں ہوتا تو میں اس کے ساتھ بالنگ کرنا اپنے لیے پر فخر سمجھتا شعیب اختر نے نام بتادیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ماضی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریم پیئرز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں شائقین کرکٹ کے علاوہ کرکٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں، نسیم شاہ کا غصہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے لہٰذا وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ ماضی کے فاسٹ بولرز میں سے عمران خان کے ساتھ بولنگ کرنے کا انتخاب کریں گے، شعیب اختر نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیریئر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے بولنگ کرتے تو دونوں کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور وہ یہ کہ حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنی ہے۔

دوسری جانب نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے بعد اب شعیب اختر کی جانب سے مجھے اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے پر ان کا مشکور ہوں، اپنے پسندیدہ فاسٹ بولرز کے ڈریم پیئر کا حصہ بننا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ جن فاسٹ بولرز کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی آج ان کا میرے ساتھ بولنگ کی خواہش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے، فاسٹ بولر کے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے، شعیب اختر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش

نسیم شاہ کی بولنگ اسپیڈ سے زیادہ معیار پر توجہ مرکوز ہے،پیسر کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنے کے بارے میں نہیں سوچتا، یارکر سمیت بولنگ میں اپنی مہارت بہتر بنانا چاہتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ میں شعیب اختر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑنے کے بارے میں نہیں سوچتا، میری توجہ یارکرز میں مہارت سمیت اپنی بولنگ کا معیار بہتر بنانے پر مرکوز ہے،ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا، اس فارمیٹ میں بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔

پیسر نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر کا اعزاز حاصل کرنا یادگار لمحہ تھا، اپنی کامیابی کے سفر میں ہمیشہ محنت پر یقین رکھا،نوجوانوں کیلیے بھی پیغام ہے کہ یہی راستہ اختیار کریں۔

ایک سوال پر نسیم شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کا موقع ملنا بڑے فخر کی بات ہے،ابتدائی دونوں میچز میں احتیاط برتتے ہوئے میدان میں اتارنے سے گریز کیا گیا لیکن اب مکمل فٹ ہوں، گذشتہ سال انجرڈ ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہیں کھیل پایا تھا لیکن پریشانی اس لیے نہیں ہوئی کہ ڈریسنگ روم میں خاندان جیسا ماحول تھا۔

انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین کپتان اور کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں،بولنگ کرتے ہوئے بھی ان کی رہنمائی کا بہت فائدہ ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *