ان 2 باولرز سے بہتر یارکر اور سلو بال اس وقت پوری دنیا میں کوئی نہیں کرتا یہ ضرور قومی ٹیم میں شامل ہوں گے۔۔۔ پاکستان سپر لیگ کے نئے دو چہرے کون ہیں جانیں

پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ آٹھ کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم دی گئی۔ تاریخ پہلی بار فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3کروڑ 20 لاکھ روپے دیئے گئے۔ پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک فائنل کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی تھی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ان کے علاوہ انفرادی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ٹورنامنٹ کے34 میچوں کے پلیئرز آف دی میچ میں 1 کروڑ 70 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا پیغام ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اس سال بہت ہی زبردست کھیل پیش کیا تمام دنیا کے کرکٹرز نے پاکستان آئے اور یہاں پہ آکر لیگ میں شرکت کی اور دنیا کو یہ پیغام پہنچا دیا کہ پاکستانی محبت کرنے والی قوم ہے اگر اس سال بہترین ٹیلنٹ کی بات کی جائے تو باولنگ میں دو نام ہرگز ہم نہیں بھولیں گے تو دونوں کا تعلق کشمیر سے ایک کا نام زمان خان اور دوسرے کا نام سلمان ارشاد ہے ۔دونوں نے اپنی تباہ کن بولنگ سے پوری دنیا کو یہ پیغام پہنچا دیا کے پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا مستقبل ابھی بھی روشن ہے ان دونوں کی بولنگ دیکھ کر لاستھ ملنگا کی یاد آ جاتی ہے اور سب کرکٹ کے ماہرین کے رہے ہیں کہ جلد ہی یہ دونوں ہمیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں بولنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *