پی ایس ایل سیزن 7 کی ٹرافی جیتنے پر شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کیلئے پیغام جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کا فائنل جتوا کر کمال کر دیا اور ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر دیا وہ پی ایس ایل جیتنے والے کم عمر ترین کپتان ہیں کیونکہ ان کو کپتانی بہت ہی کم عمر میں ملی تھی اور شاہد آفریدی شروع میں اس کے خلاف تھے لیکن بعد میں ان کی قائدانہ صلاحیت دیکھ کر لالا بھی ان کے فین ہوگئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی اور شاہین کی کپتانی کی بھی تعریف کی۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل جب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد کی تو شاہد آفریدی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے شاہین کو فی الحال کپتانی کی حامی بھرنے سے منع کیا تھا چونکہ وہ ابھی کم عمر ہے، لہٰذا اسے کہا تھا کہ اپنی بولنگ پر توجہ دے’۔تاہم گزشتہ شب پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کے لیے پیغام جاری کیا اور اس میں خصوصی طور پر شاہین کو مینشن کیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ‘مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں بلکہ قلندرز کا پورا سکواڈ ہی چیمپئن ہے، یہاں تک کہ پورا لاہور اس جیت کے قابل تھا ‘۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے فائنل میں پہنچنے پر شاہد آفریدی نے کُھل کر شاہین کی کپتانی کی داد دی تھی۔

انہوں نے قلندرز کے اسلام آباد کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ سے پہلے شاہد آفریدی سے ان کے آفریدی نے کہا کہ اب لگتا ہے مجھے ان کو بلا دے ہی دینا چاہیے کیونکہ یہ بہت اچھی بیٹنگ کرتے ہیں شاہین شاہ نے ان سے بلا مانگا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *