گھی اور چینی کی قیمتوں میں اچانک بڑی تبدیلی

لاہور( این این ایس نیوز)چینی ، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ، درجہ اول کے آئل اور گھی کی قیمت میں27جبکہ درجہ دوم کی قیمت میں 17روپے اضافہ کر کے سپلائی شروع کر دی گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں 275روپے اضافہ ہو گیا ۔ درجہ اول کے گھی کی فی کلو قیمت 27

روپے اضافے سے338روپے جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی 135روپے اضافے سے1555روپے سے بڑھ کر1690روپے کی ہو گئی ۔ درجہ اول کے آئل کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔ درجہ دوم گھی کی قیمت 17روپے اضافے سے278 روپے ہو گئی ۔ درجہ دوم کے 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت200روپے اضافے سے3130روپے سے بڑھ کر3330روپے تک پہنچ گئی جبکہ اس کے آئل کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت 275روپے اضافے سے4975روپے تک پہنچ گئی جس کے بعد پرچون سطح پر چینی 105سے110روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ں)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار صرف فوٹو سیشن وزیراعلی ہیں،پنجاب کے چھ سات طاقتور وزراہی اصل میں خود کو وزیراعلی سمجھتے ہیں۔پنجاب میں مہنگائی کی شرح بلندترین سطح پر ہے پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیرتجارت لاپتہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *