سونے کی قیمت میں بڑی کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ تازہ ترین ریٹس جانیں

این این ایس نیوز! عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر کی کمی سے1801ڈالرہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں450روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 8ہزار850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت386 روپے کی کمی سے 93ہزار321 روپے ہو گئی۔

انٹر بینک میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.10 روپے سے بڑھ کر 159.30 روپے اور قیمت فروخت 159.20 روپے سے بڑھ کر 159.40 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159 . 40 روپے اور قیمت فروخت 159.70 روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 187 روپے سے گھٹ کر 186.50 روپے اور قیمت فروخت 189 روپے سے گھٹ کر188.40 روپے ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *