شفا کے لئے بارش کے پانی پر پڑھنے کا عمل –

این این ایس نیوز! :ایک روایت کی صحت معلوم کرنی ہے کہ : حضرت جبریل علیہ السلام نے حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عمل بتایا کہ : بارش کے پانی پر جو شخص ستر ۷۰ بار سورہ فاتحہ،سورہ اخلاص ، اور معوذتین پڑھ کر ، اس پانی کو سات دن تک صبح شام پئے ، تو اس کو ہر بیماری سے شفا حاصل ہوگی ۔

جواب : یہ عمل اس ترکیب کے ساتھ عموما روافض کی کتابوں میں نیسان ( سریانی شمسی تقویم میں چوتھے ) مہینے کے اعمال ووظائف میں ملتاہے ۔رافضی عالم مجلسی کی کتاب ( بحار الأنوار ) میں یہ عمل حسین بن حسن بن خلف کاشونی کی کتاب ( زاد العابدین ) کے حوالے سے منقول ہے ، اور سند اس طرح سے مذکور ہے :قال الکاشونی : أخبرنا الوالد أبو الفتح ، حدثنا أبوبکر محمد بن عبدالله الخشابی البلخی ، حدثنا أبو نصر محمد بن أحمد بن محمد الباب حریزی أخبرنا أبو نصرعبدالله بن عباس المذکر البلخی ، حدثنا أحمد بن أحید حدثنا عیسی بن هارون عن محمد بن جعفر بن عبد الله بن عمر حدثنا نافع عن ابن عمر ….فذكرهسند مذکور علی فرض ثبوتہ کے بعض رواۃ اواخرسندمیںمعروف ہیں باقی مجاہیل یا ضعفاء ہیں خصوصا اوائل سند میں مذکور رواۃ تو روافض ہیں ، مزیدیہ ہے کہ اس روایت سے اہل سنت کی کتابیں خالی ہیں ، اس لئے اس پر اعتماد نہیں کرسکتے اسی طرح روایت میں جو دعائے مذکورکےعجیب وغریب فضائل بتائے گئے ہیں ، اس سےموضوع ومن گھڑت ہونا واضح ہے ۔تاہم یہ بات تو معلوم ہے کہ بارش کا پانی برکت والا ہوتا ہے کما قال تعالی : ( ونزلنا من السماء ماء مبارکا ) اسی طرح مذکورہ بالا سورتوں کی فضیلتیں بھی علاج معالجہ کے سلسلہ میں وارد ہیں اس لئے اگر کوئی اس عمل کو بطورعلاج کرنا چاہے تو کوئی حرج نہیں ہے البتہ اس کی نسبت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا صحیح نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *