ایک ہفتے میں ملک میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات نے بتا دیا

منگل کے روز: ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا ۔ تا ہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب،گلگت بلتستان، کشمیراور اسلام آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

بدھ کے روز: ملک کے بیشتر جنوبی علا قوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا ۔ تا ہم خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب،گلگت بلتستان، کشمیراور اسلام آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اسلام آباد

منگل کے روز :اسلام آباد میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

بدھ کے روز : اسلام آباد میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

پنجاب

منگل کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔تاہم مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار ،سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بدھ کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار ،سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، منڈی بہاولدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا،ساہیوال اورڈی جی خان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

خیبر پختونخوا

منگل کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،چارسدہ، پشاور،مہمند،کرم اور کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بدھ کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں دن میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں،مہمند،کرم اور کوہستان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

بلوچستان

منگل کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تا ہم قلات، بارکھان ،خضدار اور گردنواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔

بدھ کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تا ہم ژوب،زیارت، ، کوئٹہ،بارکھان ،خضدار اور گردنواح میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔

۔

سندھ

منگل کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

بدھ کے روز :صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تا ہم ،سکھر،لاڑکانہ، دادو اور گردنواح میں گردآلود ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر/گلگت بلتستان

منگل کے روز :کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز :کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 46، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، خیرپور اور جیکب آباد میں 45 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران : ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم جنوبی پنجاب ، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: خانپور 28، رحیم یار خان 03، جوہرآباد 02، نور پور تھل 01 ، سندھ: روہڑی 04، جیکب آباد ، سکھر 02، گلگت بلتستان:بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *