نماز کی امامت کے دوران مشہور قاری شیخ عبداللہ کامل انتقال کر گئے

مصر کے مشہور نوجوان قاری شیخ عبداللہ کامل 37 سال کی عمر میں امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں نماز کی امامت کے دوران اچانک اللہ کو پیارے ہوگئے۔ ان کی موت سے ہر وہ آنکھ عشکبار ہے جنہوں نے ان کی امامت میں نماز کی ادائیگی کی۔ ان کی آواز اور تلاوت اس قدر پُر اثر تھی کہ سنتے ہی کسی کا بھی دل نرم پڑ جاتا تھا۔ انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا جب سے یہ نماز کی امامت بھی کرتے تھے اور تراویح خاص پڑھایا کرتے تھے۔

قاری شیخ عبداللہ مصری شیخ اور اسلامی مبلغ شیخ عبداللہ کامل فیوم گورنری کے مرکز یوسف الصدیق کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی بریل طریقہ پر پورا قرآن کریم حفظ کرلیا تھا۔ وہ اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے۔ انہوں نے 2005 میں دارالعلوم فیوم یونیورسٹی کی فیکلٹی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے 2015 میں ایک سیٹلائٹ چینل پر تلاوت قرآن کے مسابقے ’’ المزمار الذھبی‘‘ میں حصہ لیا اور یہیں سے بھرپور شہرت کمائی، اس مقابلے میں انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

امریکہ جانے سے کچھ روز قبل ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے متعلق انہوں نے فیس بُک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اللہ نے مجھے بیٹا دیا ہے جس کا نام میں نے سفیان رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *