مسافر نے عملے کو جہاز میں ایسا کام کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ تمام عمر اس ایئر لائن کے ساتھ سفر نہ کرنے کا تہیہ کرلیا

امریکہ میں گزشتہ دنوں ایک مسافر نے جہاز کے عملے کو کچھ اس طریقے سے جہاز کی مرمت کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے اور اس نے تمام عمر اس ایئرلائنز کے ساتھ سفرنہ کرنے کا تہیہ کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست الباما کے نیشوائل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سپرٹ ایئرلائنزکی ایک پرواز میں پیش آیا جس میں ایک ایئرہوسٹس جہاز کے ’پر‘ کو ٹیپ لگا کر ’ری پیئر‘ کر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مسافر نے ایئرہوسٹس کے ٹیپ سے پر کو مرمت کرنے کی ویڈیو بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @myhonesysmacksپر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرہوسٹس جہاز کی مرمت کے لیے ’سپیڈ‘ ٹیپ استعمال کر رہی ہوتی ہے جو ایلومینیم سے بنی ہوئی ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے محفوظ تصور کی جاتی ہے۔

تاہم یہ صورتحال دیکھ کر مسافر کی خوف کے مارے حالت ہو گئی اور اس نے ویڈیو میں ہی ایئرہوسٹس اور تمام مسافروں کے سامنے اعلان کر دیا کہ آئندہ وہ کبھی بھی سپرٹ ایئرلائنز کے ساتھ سفر نہیں کرے گا۔

اس ویڈیو پر کمنٹس میں دیگر لوگ بھی اس واقعے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں تاہم ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں بتایا ہے کہ یہ ایوی ایشن سپیڈ ٹیپ ہے جس کے ایک رول کی قیمت 700ڈالر سے زائد ہوتی ہے۔ یہ بنائی ہی اسی مقصد کے لیے جاتی ہے۔ چنانچہ اس واقعے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *