افغان کرکٹر نجیب زادران کا پشاور کے ہسپتال میں آپریشن, وطن واپس روانہ ہوگئے

افغانستان کے کرکٹر نجیب زادران پشاور کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔افغان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نجیب زادران ٹانسلز کے آپریشن کے لیے پشاور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کرکٹر کو پھول پیش کئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر و نائب کپتان نجیب اللّٰہ زادران کا آفریدی میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کامیاب اپریشن ہوا۔اس دوران افریدی میڈیکل کمپلیکس اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبدالمتین آفریدی اور ای این ٹی سرجن ڈاکٹر اعظم خان نے نجیب اللہ زدران کی عیادت کی

شاہ رخ خان دھوکہ دہی کیس میں پھنس گئے،عدالت نے نوٹس جاری کردیا

افغان کرکٹر نجیب زادران ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر بھائی کے ہمراہ وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *