عمرے کے لیے ساتھ گئیں لیکن واپس نہ آئیں ۔۔۔ ڈاکٹر عمران الحق کی اہلیہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے دوران کیا ہوا کہ انتقال کرگئیں؟ مفتی صاحب اپنی ویڈیو میں بتاتے ہوئے

ڈاکٹر عمران الحق کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کو ہم سب ٹی وی سکرین پر ایک عرصے سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ ان کی خوبصورت آواز اور بہترین کلام ہر کسی کے دل کو خوب بھاتا ہے۔ یہ اکثر پروگرامز میں دین سے متعلق ہماری بہترین رہنمائی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ اس مرتبہ جب یہ عمرے پر اپنی فیملی کے ہمراہ گئے تو وہاں ان کی اہلیہ شاکرہ عمران انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹر عمران نے اپنی ویڈیوز میں اہلیہ سے متعلق اس وقت اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا اور بتایا تھا کہ میری اہلیہ شاکرہ عمران کو ہلکا نزلہ زکام اور بخار تھا لیکن وہ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ ان کو جدہ کے ہسپتال میں داخل کروانا پڑا۔ اہلیہ وینٹی لیٹر پر چلی گئیں ان کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور اسی اثناء میں وہ رب کے حضور پیش ہوگئیں۔

ان کی اہلیہ خود بھی نعتِ رسول ﷺ پڑھتیں اور لوگوں کی رہنمائی فرماتی تھیں اس کے علاوہ ایک اچھی لکھاری بھی تھیں اور اکثر اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر تحریرں بھی لکھتی رہتی تھیں۔ انہوں نے اپنے عمرے اور انتقال سے متعلق کئی باتیں اپنی زندگی میں اپنی تحریروں میں لکھی تھیں جو کب سچ ہوگئیں کسی کو علم ہی نہ رہا۔

ان کی نماز جنازہ جدہ کی فلسطین مسجد میں ہوئی اور تدفین آرام گاہ بیس نمبر مقبرہ فیصلیہ جدہ سعودی عرب میں ہوئی۔ ان کی خواہش تھی کہ میں جب اللہ کے پاس جاؤں تو ہمیشہ وہیں کی مہمان بن کر رہوں اور اللہ نے ان کو عمرے کی ادائیگی کے دوران ہی اپنے گھر کا مہمان بنا لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *