شادی کے 50 سال بعد ماں بننے والی عورت کے شوہر کی کیا عمر ہے یہ سب کیسے ہوا جانیں

سوشل میڈیا پر دنیا بھر کی ایسی کئی معلومات اور خبریں موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ماؤں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ کئی سال بعد ماں بنیں۔

70 سالہ خاتون:

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 70 سال کی عمر میں بچہ پیدا ہوا۔ گجرات کے مورا گاؤں کے کے 75 سالہ ولجی بھائی رباڑی اور 70 سالہ جیووبین رباڑی 45 سال سے شادی شدہ ہیں لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔

70 سالہ خاتون کو اولاد کی چاہت تھی، اور جب خاتون نے آئی وی ایف بے بی کا سنا تو 45 سال بعد یہ ارمان ایک بار جاگ گئے، اور پھر اپنے گائیناکالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے بعد ان کا یہ خواب پورا ہو ہی گیا۔

92 سالہ خاتون:
یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے 92 سالہ خاتون کے ہاں 50 سال بعد اولاد پیدا ہوئی تو سوشل میڈیا پر سب حیران رہ گئے۔

افریقی سوشل میڈیا پر خاتون سے متعلق خبر کافی وائرل تھی، تاہم مصدقہ ذرائع سے اس اب تک کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

72 سالہ شخص:
پاکستان کے شہر چارسدہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کے ہاں بھی بچے کی پیدائش نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا تھا۔

پکوڑے بیچنے والے کے ہاں ننھی پری کی آمد نے ان کی زندگی میں رنگ تو بھر ہی دیا تھا تاہم غربت کی وجہ سے وہ پریشان ضرور ہو گئے تھے۔

70 سالہ خاتون:
بھارت سے ہی تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون نے آئی وی ایف عمل کے ذریعے ماں بننے کا سکھ حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 70 سالہ خاتون نے سائنس کے اس جدید عمل کے ذریعے ماں بن کر سب کو حیران کر دیا تاہم ان کی دیکھا دیکھی بھارت میں مزید خواتین بھی اسی عمل کو اپنانے کا عزم رکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *