آپ اصل میں فخر پاکستان ہو ۔۔۔فخرزمان نے وہ ریکارڈ حاصل کر لیا جو عمران خان شاہد آفریدی اور سعید انور جیسے بڑے کھلاڑی حاصل نہ کرسکے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مسلسل دوسری شاندار سنچری کرنے والے فخر زمان کو ایک ایسا اعزاز بھی حاصل ہے جو دوسرے کسی کھلاڑی کے حصے میں نہیں آسکا۔

پاکستان میں کرکٹ وہ واحد چیز ہے جو پوری قوم کو جوڑتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹرز کو جو عزت اور شہرت ملتی ہے وہ کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو نہیں ملتی ۔

پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے ایک بات مشہور ہے کہ پاکستانی ٹیم ہمیشہ باؤلرز کی وجہ سے کامیابی تک پہنچتی ہے تاہم قومی ٹیم نے ایسے بے شمار بلے باز پیدا کئے جنہوں نے پوری دنیا میں نام کمایا۔

انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، جاوید میانداد، سلیم ملک، سعید انور، محمد حفیظ اور اب کپتان بابر اعظم نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہاں آپ کو دلچسپ بات بتاتے چلیں کہ بالی ووڈ کے خانز کی طرح پاکستان کی کرکٹ میں بھی خانز یعنی عمران خان، شاہد خان اور اب شاہین خان کو بے پناہ شہرت ملی۔

یہاں ہم جس کھلاڑی کی کی بات کررہے ہیں وہ ہیں فخر زمان جن پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ پاکستان کی طرف سے ڈبل سنچری کرنے والے فخر زمان 10 اپریل 1990ء کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے کاٹلنگ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد وہ 16 سال کی عمر میں کراچی چلے گئے۔

فخر زمان نے 2007ء میں پاکستان نیوی اسکول، بہادر سے سمندر میں اپنی اسکولنگ اور تربیت حاصل کرنے کے بعد ایک سیلر کے طور پر پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی۔ فخر کے والد بچپن سے ان کے کرکٹ کے شوق سے پریشان تھے اس لیے انہوں نے فخر کو فوج میں بھرتی کروایا۔

فخر زمان نے پاکستان نیوی کی ٹیم کی نمائندگی سمیت بین ڈپارٹمنٹل میچوں میں کرکٹ کھیلنا جاری رکھا۔ 2013 ءمیں انہوں نے اپنا نیوی کا کیریئر چھوڑ دیا اور کرکٹ کو اپنا کیریئر بنالیا۔

فخر زمان اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ سمجھتے جاتے ہیں اورقومی ٹیم میں انہیں آج بھی فوجی کے نام سے پکارا جاتا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ فخر زمان کو عمران خان، شاہد خان یا شاہین خان جیسی شہرت تو نہیں ملی لیکن فخر زمان کے ساتھ جڑا فوجی کا اعزاز بھی کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *