وسیم،شعیب، وقار ایسا کرپائے نہ شاہین کیونکہ ۔۔ نسیم شاہ نے چھوٹی سی عمر میں کونسا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں شاندار گیند بازی سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں نسیم شاہ نے انتہائی شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 29 رنز دیکر 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس میچ میں پہلی وکٹ لینے پر نسیم شاہ اپنے پہلے چھ ایک روزہ میچوں کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

نسیم شاہ نے پہلے چھ ون ڈے میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کے چھ ایک روزہ میچوں میں 19 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

راولپنڈی میں بیٹنگ کے لیے موزوں پچ کے باوجود جہاں میں زیادہ تر گیند بازوں کو کیوی بلے بازوں کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں نسیم اپنے 10 اوورز میں صرف 29 رنز دینے میں کامیاب ہوئے اور دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

باؤلنگ کے دوران نسیم کا لائن و لینتھ پر کنٹرول لاجواب تھا اور رفتار کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے آزادانہ طور پر رنز بنانا مشکل ہو گیا۔

نسیم کے اسپیل کی ایک خاص بات یہ تھی کہ انہوں گیند کو دونوں طرف سے سوئنگ کرتے ہوئے بولنگ کی جس کو کھیلنے میں کیوی بلے بازوں کو بہت پریشانی کا سامنا رہا۔

نسیم شاندار باؤلنگ کے باوجود اپنے پہلے اسپیل میں کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ تاہم آخری اوورز میں انہیں محنت کا صلہ ملا، جب انہوں نے راچن رویندرا کو آؤٹ کیا۔ نسیم کی دوسری وکٹ بھی اتنی ہی متاثر کن تھی جب انہوں نے نیوزی لینڈ کی اننگز کی آخری گیند پر ایڈم کو خوبصورت یارکر کے ذریعے کلین بولڈ کیا۔

نسیم کی کارکردگی سب سے زیادہ قابل ذکر تھی، وہ واحد گیند باز تھے جنہوں نے میچ میں آغا سلمان کو چھوڑ کر 30 سے کم رنز دیے اور ان کا 2اعشاریہ 90 کا اکانومی ریٹ تمام بولرز میں بہترین تھا۔ ان کی کارکردگی نے نیوزی لینڈ کو 288-7 تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو ایک موقع پر 300 سے زائد رنز بنانے کے لیے تیار نظر آرہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *