عمران خان نے چوہدری نثار کے مقابلے میں کس کو ٹکٹ دیا ہے جانے

تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے شروع کر دیئے ہیں، پی پی 10 میں چوہدری نثار کے خلاف کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کو ٹکٹ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اس سے قبل چوہدری نثار کے خلاف پی پی 10 میں طیبہ ابراہیم کو ٹکٹ جاری کیا تھا جسے نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلے کے دوران تبدیل کرتے ہوئے ان سے واپس لیا گیا اور ٹکٹ اجمل صابر کو دیدیا گیا ۔پی ٹی آئی نے پی پی 108 میں حافظ عطاللہ کا ٹکٹ واپس لیتے ہوئے ندیم آفتاب سندھو ،پی پی 185 اوکاڑہ سے راﺅ حسن سکندر کا ٹکٹ واپس لیتے ہوئے سلیم صادق کو دیدیا ہے ۔

نظر ثانی کی درخواستوں کے دوران پی پی 118 میں بلال اصغر وڑائچ سے ٹکٹ واپس لے لیا گیاہے اور حلقے کو اوپن کر دیا گیاہے ۔اس کے علاوہ پی پی 73سرگودھا سے ملک خالق داد سے بھی ٹکٹ واپس لے کر سہیل اختر گجر کو دیدیا گیا ۔سرگودھا کے حلقہ پی پی 79 سے فیصل گھمن سے ٹکٹ واپس لے لیا گیاہے اور نذیر احمد کو ٹکٹ دیدیا گیا ۔ تحریک انصاف نے پی پی 162 سے محمد فیاض بھٹی کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔

ا ن کے علاوہ پی ٹی آئی نے نظرثانی کے بعد راولپنڈی، قصور اور اوکاڑہ کی ٹکٹیں تبدیل کر دی ہیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملہ پرنظرثانی کرتے ہوئے راولپنڈی کی 3 ٹکٹیں تبدیل کردیں ،پی پی 7 میں شیراعوان سے ٹکٹ لے کر طارق مرتضیٰ کو دے دی گئی ،پی پی 10 میں طیبہ ابراہیم سے ٹکٹ لے کر کرنل (ر)اجمل صابر کو دیدی گئی ،پی پی 11میں چودھری عدنان سے ٹکٹ لے کر عارف عباسی کو دے دی گئی۔

اسی طرح پی پی 176 اور177 قصور میں بھی ٹکٹیں تبدیل کردی گئیں،پی پی 176 قصورسے چودھری اشفاق کی جگہ محمد سلیم مہر کو ٹکٹ دےدی گئی ،پی پی 177 قصورمیں التوا میں رکھی جانیوالی ٹکٹ بیرسٹر شاہد مسعود کو دے دی گئی جبکہ اوکاڑہ میں پی پی 185 میں سلیم صادق کو ٹکٹ جاری کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *