مشہور بھارتی اداکار نے طلاق کے بعد کس باحجاب مسلمان خاتون سے خاموشی سے شادی کرلی؟ کئی سال بعد انکشاف کر دیا

مشہور بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے کا انکشاف کیا جس کی خبر پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔ ہماری ویب ڈاٹ کام میں ویوین ڈیسینا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویوین ڈیسینا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی گرل فرینڈ نوران علی سے اپنی شادی

(جو ایک سال پہلے ہوئی تھی) سے متعلق کھل کر بات کی جو مصر کی سابق صحافی رہ چکی ہیں۔ ویوین ڈیسینا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق کافی افواہیں گردش کر رہی تھیں مگر حالیہ انٹرویو میں انہوں نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک چار ماہ کی بیٹی بھی ہے اور اس کا نام لیان ویوین ڈیسینا ہے۔ ساتھ ہی، ڈیسینا نے شیئر کیا کہ وہ 2019 سے اسلام کی پیروی کر رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران ویوین ڈیسینا کا مزید کہنا تھا کہ میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا ہے۔ میں عیسائی پیدا ہوا تھا، اور میں اب اسلام کی پیروی کرتا ہوں۔ میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کی پیروی شروع کی۔ مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ یہاں میں نے تمام غیر مطلوب قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ خیال رہے ویوین ڈیسینا نے پہلے پیار کی یہ ایک کہانی کی ساتھی اداکارہ وہبز دورابجی سے شادی کی تھی، لیکن جوڑے نے 2021 میں طلاق لے لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *