بزرگ پاکستانی شہری کے لیے حج کا بلاوہ بھی آگیا دنیا کے کون سے ملک کی عظیم شخصیت نے حج پہ بلانے کا وعدہ کرلیا جانیں

رمضان المبارک کے آخری آیام میں ایک معمر شخص جس کا حلیہ اسلامی تاریخ کی شکل سے مطابقت رکھتا ہے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا اور بے شمار صارف اس شخصیت پر رائے دے رہے تھے کہ یہ معمر شخص پاکستانی یا افغانی ہے اور حج کی خواہش رکھتا ہے شخصیت کا نام عبدالقادر بتایا جاتا ہے ۔سعودی عرب میں محکمہ تفریحات کے ذمہ دار ترکی الشیخ اس شخصیت کا پتہ معلوم کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ شاید یہ ہے کہ وہ عبدالقادر کو اپنی وزارت کے مہمان کے طور پر حج کرانا چاہتے ہیں۔

“زبانیں کٹی ہوئیں، خون کا نشان نہیں” امریکہ میں 6 گائیوں کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ ، معمر پاکستانی زائر کا ویڈیو کلپ دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔ وہ پاکستانی بزرگ کی خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے صارفین سے بزرگ زائر تک رسائی کے لیے مدد طلب کی ہے۔ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’کون ہے جو مجھے ان کا پتہ بتا سکے‘۔

یادرہے کہ یہ بزرگ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ساکران سے ہے۔اس بزرگ کا نام عبدالقادر عالیانی مری ہے اور وائرل ویڈیو میں یہ انتہائی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا موقف پہلی بار سامنے آیا ہے۔ بزرگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے نہ ملنے پر پریشان تھے اور کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کا فائدہ یہ ہوا کہ اس کی وجہ سے انہیں اپنے ساتھی بھی مل گئے اور وہ پوری دنیا میں مشہور بھی ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *