خواتین کے لیے گھریلو ٹوٹکے (2)

اگر روٹیوں کو نرم بنانا ہو تو آٹا گوندھتے ہوئے اس میں تین سے چار قطرے لیموں کا رس ملا لیں ۔

چپس بنانے سے پہلے اگر آلوؤں کو کاٹ کر نمک ملے پانی میں ملا دیا جائے تو اس سے چپس خستہ بنے گے ۔

اگر لکڑی کا فرنیچر استعمال کرنے سے پہلے اسے زیتون کا تیل لگا دیا جائے تو لکڑی کا سامان زیادہ دیر تک محفوظ رہے گا اور فرنیچر کریکس سے محفوظ رہے گا ۔

اگر فرنیچر سے داغ دھبے دور کرنے ہوں تو تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملا کر فرنیچر صاف کریں۔

سر کے بالوں کی خشکی ختم کرنے کے لیے انڈے میں سرسوں کا تیل اور دہی ملا کر مساج کریں ۔ اس سے خشکی اور سکری ختم ہو جائے گی ۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں پر دو چمچ گلیسرین اور دو چمچ نیم گرم پانی ملا کر لگائیں تو ایڑیاں نرم و ملائم ہوجائیں گی ۔

آلو اگر جلدی ابالنے ہوں تو پانی میں تھوڑی سی ہلدی ڈال دیں ۔ اس سے آلو جلدی ابل جائیں گے ۔

اگر چاولوں کو محفوظ کرنے سے پہلے ان میں نمک ملا دیا جائے تو اس سے چاولوں کو کیڑا نہیں لگے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *