رات میں کروٹ لینے یا بستر سے اٹھ کر دوبارہ بستر پر لیٹنے کے وقت کی دعائیں اور آداب

رات میں کروٹ بدلنے کے وقت دس مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ (اللہ کے نام کے ساتھ) اور دس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ (اللہ پاک ہے) اور دس مرتبہ اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَکَفَرْتُ بِالطَّاغُوْتِ (میں اللہ پر ایمان لایا اور میں نے باطل معبودوں کا انکار کردیا) پڑھے۔2

فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جس شخص نے رات میں سوتے ہوئے کروٹ بدلتے وقت مذکورہ بالا عمل کرلیا، وہ ہر اس چیز سے محفوظ رہے گا جس سے وہ ڈرتا ہے، اور کسی بھی گناہ کی اس تک رسائی نہ ہوگی اسی جیسے کلمات (پڑھتے رہنے) تک۔

رات کو (کسی ضرورت سے) بستر سے اٹھ کر دوبارہ جب بستر پر لیٹے تو اپنے تہبند کے کنارے (یا کسی اور کپڑے) سے بستر کو تین مرتبہ جھاڑ لے اور یہ دعا پڑھ کرلیٹے۔
بِاسْمِکَ اللّٰھُمَّ وَضَعْتُ جَنْـبِیْ۔م ۔وَبِکَ اَرْفَعُہٗ، اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْھَا، وَاِنْ رَدَدْتَّھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ اَحَدًا مِّنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ۔1

اے اللہ! تیرا ہی نام لے کر میں (بستر پر) لیٹا تھا اور تیرا ہی نام لے کر میں (بستر سے) اٹھا ہوں (اور اب پھر لیٹتا ہوں)، اگر تو میری جان روک لے (روح قبض کرلے) تو اس پر رحم فرمائیو اور اگر تو اس کو لوٹائے تو اس کی ایسی ہی حفاظت کیجیو جیسے تو اپنے نیک بندوں میں سے کسی کی حفاظت کرتاہے۔

فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص رات کو سوتے سوتے (کسی ضرورت سے) بستر سے اٹھ کر دوبارہ لیٹے تو مذکورہ بالا طریق پر بستر کو جھاڑ لے، مبادا اس کے پیچھے بستر پر کوئی ضرر رساں چیز آگئی ہو اور مذکورہ بالا دعا پڑھے۔2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *