رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے پہلے یہ آیت مبارک آپ کی زندگی بد ل دےگی

سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا :میری قبر کو عبادت گاہ نہ بناؤ ، مجھ پر درود بھیجو ، بلا شبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے ، چاہے تم جہاں رہو(ابوداؤد)۔سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے

، جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا (ترمذی) حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲؐ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے ، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔ (ترمذی) حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا: نبی اکرم ؐ پر درود پاک پڑھنا، گن اہوں کو یوں مٹادیتا ہے ، جیسے کہ پانی آگ کو بجھادیتا ہے اور حضور ؐ پر سلام بھیجنا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے غلام آزاد کرنے سے افضل ہے

اور رسول اکرم ؐ سے محبت کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں تلوار چلانے اور جانیں قربان کرنے سے افضل ہے ۔ ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا قول ہے کہ ، مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔آج ہم آپ کیساتھ ایسا وظیفہ بتائیں گے جس کو ماہ رمضان سے پہلے کرنا ہے۔ اس وظیفہ کو کرکے بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہوجانا ہے دعائیں کرنی ہے اللہ تعالیٰ آپ کی دعائیں سنے گا اور قبول فرمائے گا۔ آج کا وظیفہ ان لوگوں کیلئے جو چاہتے ہیں

کہ ان کی روزی میں اضافہ ہو کاروبار میں خیروبرکت ہو انکا کاروبار مزید بلندیوں کی طرف جائے وہ خوب چمکے اور ان کی روزی میں برکت ہے اللہ تعالیٰ ان پر رحمت بھری نظر جمائے رکھے اپنوں خزانوں سے مالا مال کرتا رہا تو وہ اس وظیفہ کو لازمی کرے ۔ اس عمل کے کرنے سے آپ کے گھر سے غربت ختم ہوگی تنگدستی ختم ہوگی پریشانیوں سے آپ کو نجات ملے گی اور سب سے بڑی بات جب اللہ تعالیٰ سے دعا کرینگے آپ کی دعا فوراً قبو ل ہوگی ۔ قرآن پاک میں ہمارے لیے ہر مشکل کا حل ہے ۔

قرآن ہم مسلمانوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ قرآنی وظائف کرکے ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جو دعا کریں گے وہ قبول ہوگی ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اسی خوشی عطاء کرے گا کہ میرا بندہ میر ی پاکی بیان کرکے مجھ سے مانگ رہا ہے اسی خوشی پر اللہ تعالیٰ آپ کو ہر چیز سے نوازے گا ۔ماہ رمضان آنے سے پہلے جتنے دن بچ جائیں ان دنوں میں اس وظیفہ کو کرنا ہے ۔کرنا یہ ہے کہ نماز فجر کے بعد 100مرتبہ لقد جاءکم رسول من انفسکم عزیز علیہ ماعنتم حریص علیکم بالمؤمنین رؤوف رحیم فان توالو فقل

حسبی اللہ لاالہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیماور نماز عشاء کے بعد 100مرتبہ پڑھنا ہے ۔آپ اس وظیفہ کو ماہ رمضان آنے سے پہلے شروع کرلیں تو اس کی برکات وفضیلت اور زیادہ ہوجائیں گے ۔ اس وظیفہ کو مسلسل پابندی کیساتھ کرنے سے اللہ تعالیٰ آپ کو دوجہاں کی نعمتوں سے مالا مال کریگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *