تمام گناہوں اور بری عادتوں سے حفاظت کے لئے اورتمام جائز حاجات پوری ہونے کے لئے مجرب وظیفہ

ایک مومن کی دُعا دوسرے کے حق میں انشاءاللہ مقبول ہوتی ہے۔ عمل برائے غنائِ ظاہری و باطنی یہ عمل ہر قسم کی معاشی پریشانیوں اور مشکلات میں بہت سے بزرگوں کا مجرب ہے اور ہم نے بھی آزمایا ہے بلکہ حضرت بہاﺅ الدین زکریا ملتانی علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ اگر کوئی بندہ طریقِ مذکورہ پر عمل کرے اور مقصود نہ پائے تو قیامت میں میرا دامن گیر ہو۔عمل صغیر کا طریقہ تو یہ ہے کہ

متواتر 21 شب اول و آخر درود ابراھیمی 11، 11 دفعہ پڑھ کر درمیان میں اسم پاک اَلوَھَّابُ کو 3313 دفعہ ورد کرے اور سر برہنہ ہو اور اپنے صحن یا مکان کے درمیان کھڑا ہو اور التجائیہ انداز میں منہ آسما ن کی طرف اٹھائے اور ہاتھ پھیلائے ہوئے ہو۔ انشاءاللہ حاجت پوری ہو گی اور طریق دوم آسان ہے مگر صابرین لوگ ہی مقصود پاتے ہیں۔ جلد باز گھبراکر چھوڑ دیتے ہیں۔ دل میں سال دو سال یا حد تین سال کی نیت کرے اور تعداد 1 کروڑ اسم اَلوَھَّابُ کو ورد کرے ۔انشاءاللہ کروڑ ہونے سے پہلے ہی اللہ حلال، پاک وسیع ترین رزق عطا فرمائیں گے اور دولت کی پروا نہ رہے گی۔ عمل دوم برائے حاجات یہ عمل مبارک صرف 7 روز کا ہے۔ ایک قتل کے قیدی کےلئے صرف ایک ہی دفعہ کیا ، اللہ پاک نے اسے رہائی عطا فرمائی ،
یہاں تک کہ مقدمہ کا کوئی مدعی ہی نہ رہا ۔ایک اور صاحب جو انتہائی غریب تھے اور مدعی با اثر تھے جن کے ساتھ اس کا مقدمہ تھا انہیں یہ عمل بتایا اور اس کی برکت سے سالہا سال کے اس مقدمہ میں اس غریب سائل کو اللہ نے فتح عطا فرمائی۔ بہت مثالیں ہیں مگر اختصار کے پیش نظر اتنا ہی کافی ہے۔ عمل مبارکہ و مقدسہ یہ ہے کہ اکل حلال اور صدق مقال کا اہتمام کرتے رہیں۔بعد نماز عشاءقبلہ رو بیٹھیں اور21دفعہ درودِ ابراھیمی ،ایک دفعہ سورة یٰسین شریف ، 41دفعہ سورئہ واقعہ اور سات دفعہ سورة نمل کی آیت نمبر 162اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَا دَعَاہ وَ یَکشِفُ السُّوئَ ۔ پھر درودِ پاک پڑھ کر دعا مانگ کر ہاتھ منہ پر پھیر لے اور بغیر کلام کئے سو جائے۔ انشاءاللہ جس حاجت کے لئے پڑھے گا، پائے گا۔جوشخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَااَللّٰہُ پڑھے گا، انشاء اللہ اس کے دل سے تمام شکوک وشبہات دور ہو جائیں گے اور عزم ویقین کی قوت نصیب ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *