رمضان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے رمضان کے بابرکت مہینے میں ابر رحمت (بارشوں) کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ماہ رمضان شروع ہوتے ہی ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم شہر قائد میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہونے کا کہا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12 مارچ کے بعد بہتری آجائے گی، رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا دوسرا اور آخری عشرہ معمول سے زیادہ گرم رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *