پاکستان کا موسم اپڈیٹ

مغربی ہواؤں کا کمزور شدت کا ایک سلسلہ 11 کی رات سے اثر انداز ہوگا جو 13 مارچ تک جاری رہے گا اس دوران بلوچستان کے کچھ علاقوں کشمیر کے علاقوں خیبر پختون خواہ اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے

بلوچستان:کی بات کی جائے تو 11 سے 13 کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے کوئٹہ ژوب بارکھان زیارت لورالائی سبی چاغی کوہلو اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے چند مقامات پر معتدل بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے

سندھ:کی بات کی جائے تو اس سلسلے سے بارش کے امکانات نہیں ہیں موسم خشک اور گرم رہے گا درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا بارش کے امکانات بہت کم ہیں باقی اللّه بہتر جانتا ہے

خیبر پختون خواہ:کی بات کی جائے تو اس سلسلے سے چند مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے بنوں لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بونیر شانگلہ مردان صوابی سوات ایبٹ آباد مانسہرہ اور گردونواح میں ہلکی سے معتدل بارش کے %50 امکانات موجود ہیں

پنجاب:کی بات کی جائے تو۔ اس سلسلے سے بارش کے امکانات کم۔ ہیں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے پنڈی اسلام آباد اٹک چکوال میانوالی اور گردونواح میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں

لاہور گوجرانوالہ گجرات فیصل آباد سرگودھا بارش۔ کے امکانات کم۔ ہیں موسم ابر آلود رہے گا چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے امکانات %30 تک ہیں

ملتان بہاولپور لیہ بھکر ٹوبہ ٹیک سنگھ بوریوالا خانیوال ساہیوال بہاولنگر موسم خشک رہے گا بارش کے امکانات کم۔ ہیں باقی اللّه بہتر جانتا ہے

کشمیر گلگت بلتستان سکردو چترال نتھیاگلی مظفر آباد بالاکوٹ اور گردونواح میں ہلکی سے معتدل بارش کے امکانات ہیں باقی رمضان سے کچھ دن پہلے 18 مارچ کو ایک سٹرونگ ملک گیر سلسلہ آنے کی امید جس کی اپڈیٹ وقت پر دی جائے گی انشاء اللّٰہ

پوسٹ کو لائک شیر ضرور کیجئے گا شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *