پاکستان خطرناک فاسٹ باﺅلرز کیوں پیدا کرتا ہے؟ مائیکل اتھرٹن نے انتہائی حیران کن منطق پیش کر دی

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مائیکل اتھرٹن کا ماننا ہے کہ پاکستان میں ایک چیز کا نہ ہونا بہترین فاسٹ باﺅلرز پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مائیکل اتھرٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ عملی طور پر

پاکستان بہترین باﺅلرز کیسے پیدا کرتا ہے لیکن مجھے شبہ ہے کہ اس کا تعلق کرکٹ کے ناقص انفراسٹرکچر کیساتھ ہے۔ زیادہ سے زیادہ بہترین بلے باز پیدا کرنے کیلئے آپ کو بہت سی سہولیات، انفراسٹرکچر کوچز اور سسٹم کی

ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ایک باﺅلر کبھی بھی اور کہیں سے بھی ابھر کر آسکتا ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اب تک بہت سے شاندار باﺅلرز پیدا کئے۔ انہوں نے کہا کہ ”

یقینا پاکستان نے بہت سے اچھے بلے باز بھی پیدا کئے ہیں مگر حالیہ وقتوں میں ان کی اصل طاقت اور گہرائی وکٹ حاصل کرنے والے باﺅلرز، فاسٹ باﺅلر اور ناقابل فہم سپنرز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *