ہر کھلاڑی کی اپنی ٹیم کے اعلاوہ کوئی اور بھی فیورٹ ٹیم ہوتی ہے اور میری فیورٹ یہ ایشین ٹیم ہے کرس گیل

ہر کھلاڑی کی اپنی ٹیم کے اعلاوہ کوئی اور بھی فیورٹ ٹیم ہوتی ہے اور میری فیورٹ یہ ایشین ٹیم ہے , کرس گیل

کرس گیل کو کرکٹ کی دنیا میں باس کہا جاتا ہے.  کیونکہ کر س گیل اپنے جارحانہ مزاج کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیے جاتے ہیں .  ان کی پاور ہٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرسے کرکٹ شائقین انھیں پسند کرتے ہیں. کرس گیل اپنے لمبے چھکوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں.  گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونیورس باس نے کہا کہ اکثر کھلاڑی اپنی ٹیم جس کی وہ نمائندگی کر رہے ہوں

اس کے علاوہ بھی کھلاڑیوں کی ورلڈ کی بڑی ٹیموں میں سے کوئی ٹیم فیورٹ ٹیم ہوتی ہے . انھوں نے کہا کہ میری اپنی ٹیم کے علاوہ پسندیدہ ٹیم  پاکستان کرکٹ ٹیم ہے.  انھوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کے بعد اگر میں کسی ٹیم کو زیادہ سپورٹ کرتا ہوں تو وہ پاکستان کی ٹیم ہے.  کیونکہ اس ٹیم میں مجھے وہ خصوصیات ملی ہیں جو باقیوں میں نہیں ملیں.  پاکستانی ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ اگر یہ ہارنے کی قریب بھی ہوگی تو پھر بھی خوف رہتا ہے کہ یہ ٹیم کسی بھی وقت کچھ بھی کر لیتی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *