چینی کی فی کلو قیمت میں ”60 ”روپے کلو کمی اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی–؟ تاریخی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(این این ایس نیوز) واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے تبدیلی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

ملک کے کئی شہروں میں چند روز قبل 160 روپے کی سطح عبور کر جانے والی چینی کی قیمت اب 100 روپے سے بھی نیچے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چند روز قبل قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد اب چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی آنے لگی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں مقامی چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے۔ کئی شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت اب 100 روپے سے نیچے آ چکی ہے۔ کرشنگ سیزن کے آغاز اور شوگر ملوں سے مقامی چینی کی ترسیل شروع ہونے سے چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال میں بہتری آئی۔جبکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود درآمدی چینی کے اسٹاک کی وجہ سے آنے والے دنوں میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ چینی کی قیمت کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہول سیل میں مقامی چینی فی کلو 95 سے 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے اور جلد پرچون میں بھی مقامی چینی 105 سے 110روپے کلو تک دستیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں چینی کی ہول سیل قیمت94 روپے فی کلو ہے،جبکہ ریٹیل اوسط قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *