شیر کے ساتھ لڑکی کی دوستی

این این ایس نیوز! جنوب مغربی چین میں ایک 9 سالہ بچی سائبرین شیر کے بچے کو پارک میں گھماتی ہے۔ دونوں کے درمیان مثالی دوستانہ تعلق ہے۔ 9 سالہ شیاو جنگ چڑیا گھر کے نگران کی بیٹی ہے۔ شیاو جنگ  تین ماہ کے شیر کے اس بچے کے ساتھ اس کی پیدائش کے وقت سے ہی کھیل رہی ہے۔شیاو جنگ  کے باپ، جو صوبہ فوجیان کے شہر چوانژو کے ڈونگہو چڑیا گھر کے نگران ہیں، نے بتایا کہ سن شیر کے بچے کو بوتل سے دودھ پلاتی ہے، اسے نہلاتی ہے اور اس کے ساتھ کھیلتی ہے۔

شیاو جنگ نے شیر کے اس بچے کو ہونیو کا نام دیا ہے، جس کا مطلب چینی زبان میں ”شیر لڑکی“ ہوتا ہے۔ ہونیو کو حفاظت کے خیال سے اس کی ماں سےالگ رکھا جا رہا ہے، اس سے پہلے ہونیو کی ماں حادثاتی طور پر اپنے بچوں پر بیٹھ کر انہیں مار چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شیاو جنگ کی کلاس فیلوز شیر کو خوفناک سمجھتی ہیں لیکن ہونیو شیاو جنگ کی دوست ہے ہونیو کو کھیلنا پسند ہے۔جس وقت شیاو جنگ سکول سے واپس آتی ہے تو ہونیو اس کی طرف بھاگتی ہے۔پچھلے کچھ دنوں سے شیاو جنگ اور ہونیو کے ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر کو لاکھوں صارفین لائک کر چکے ہیں۔ کچھ صارفین نے شیاو جنگ کے ہونیو کے ساتھ کھیلنے پر تنقید کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ شیر قانونی طورپر محفوظ جانورہے۔شیروں کے ساتھ پالتو جانوروں کا برتاؤ نہیں کرنا چاہیے۔رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ، جب ہونیو کے دانت سخت ہو جائیں گے، اسے پنجرے میں منتقل کر دیا جائے، اس کے بعد شیاو جنگ  کو اس سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *