ملک میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع

تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے. ملک میں مون سون سرگرمیاں فلحال مزید اگلے دو دنوں تک کم رہیں گی⚡⁦🌩️⁩

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا. تاہم کشمیر، مشرقی و شمال مشرقی پنجاب اور جنوبی سندھ میں اکا دکا مقامات پر بارش متوقع ہے⁦🌩️⁩⚡⁦⁦🌤️⁩

پیر سے مون سون بارشوں کا نئے طاقتور سلسلے کا آغاز متوقع ہے. بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پیر سے جمعرات کے دوران وسیع پیمانے پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ زبردست بارشوں کا امکان ہے. سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. جبکہ چند مقامات پر اس دوران بارش ہوسکتی ہے. جنوبی حصوں میں رواں ماہ کے دوران مون سون سرگرمیاں کم ہی رہنے کی توقع ہے⁦⁦☁️⁩⁦☀️⁩

پیر کے روز کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
منگل کے روز کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 62، ائیر پورٹ 51)،منگلہ 41، گجرات 31 ،اسلام آباد(سیدپور15،زیروپوائنٹ05)،جہلم10نارووال 04،لاہور(سٹی 02)،منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ 02، کشمیر: کوٹلی میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47، دالبندین ،نوکنڈی46 اور چلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *