نویں سے بارہویں تک کلاسز کھلنے کا امکان لیکن کب سے تاریخ جانیں

اسلام آباد(این این ایس نیوز)23مئی سے بورڈ کلاسزنویں سے12ویں تک کھولنے کے امکان ہے ۔سکول کھولنے کے حوالے سے سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عبدالوحید خان نے چیئرپرسن پیرا سے اہم بات چیت کی ۔اس موقع پر ضیاء بتول کاکہنا تھا کہ 23مئی سے

ممکنہ طور پر بورڈز کلاسز نویں سے بارھویں تک کھول سکتے ہیںاور 27مئی سے باقی کلاسز بھی مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولزعبدالوحید خان کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ بدھ کو این سی او سی کی ریویو کمیٹی میٹنگ میں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اسکولز کی ،مزید بندش بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنا ہے ،نجی شعبہ تباہی کے دھانے پر ہے ۔ضیاء بتول نے مزید کہاکہ اب مزید اسکولز کو بند نہیں رکھ سکتے، مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیںاور ہمیں والدین کے مسائل کا.بھی ادراک ہے بچوں کے تعلیمی نقصان کا نعم البدل نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *