عید کون سے دن ہوگئی 27 یا 28 جون کو ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

عیدالضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی۔ اس سال حج کا آغاز 26 جون کو متوقع ہے۔

مصر کے فلکیاتی کلینڈر کے مطابق بڑی عید کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء کو ہوگی۔ جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی۔ نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔

پاکستان میں بھی عیدالضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی جوان کی 25 اور 26 تاریخ کو بیٹھے گی۔ لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس مرتبہ ذی القعدہ کا ماہ بھی 30 کا ہی ہوگا جس کے بعد عید 28 جون کو متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *